۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار رایزن فرهنگی هند با مدیر جامعه الزهرا

حوزہ/ ایران میں ہندوستان کے ثقافتی مشیر بلرام شکلا نے جامعۃ الزہراء کا دورہ کرتے ہوئے اس علمی اور تعلیمی ادارے کے مدیر اور عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ہندوستان کے ثقافتی مشیر بلرام شکلا نے جامعۃ الزہراء کا دورہ کرتے ہوئے اس علمی اور تعلیمی ادارے کے مدیر اور عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں محترمہ برقعی نے ایران اور دنیا بھر کی خواتین کو علمی اور تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں جامعۃ الزہراء کی خدمات کا تعارف کرایا اور کہا: دنیا کے مختلف ممالک کے طلباء جامعۃ الزہراء ؑ سےفارغ التحصیل ہیں، اپنے ملکوں میں واپس آنے کے بعد ان میں سے کچھ علمی، ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیوں میں ہیں اور خواتین کی ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

جامعۃ الزہراء ؑکی مدیر نے اس علمی ادارے کے بین الاقوامی شعبہ کی پہلی فارغ التحصیل طالبہ کو ایک ہندوستانی طالبہ کے طور پر کروایا اور کہا کہ وہ خاتون اس وقت ہندوستان میں ایک مدرسے کی مدیر ہیں اور خواتین کی تعلیم و متربہت میں مشغول ہیں۔

گفتگو کے آخر میں انہوں نے ہندوستان کے علمی اور ثقافتی مراکز کے ساتھ ثقافتی روابط، فارسی زبان کی تعلیم اور تبلیغ کے میدان میں خواتین تربیت کے سلسلے میں اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران میں ہندوستانی شاعر اور ثقافتی مشیر بلرام شکلا نے ایران کی ادیان و مذاہب یونیورسٹی (دانشگاہ ادیان و مذاہب) کا دورہ کرتے ہوئے اس یونیورسٹی کے نائب صدر برائے مواصلات اور بین الاقوامی امور حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی تسخیری سے گفتگو اور ہندوستان کے ساتھ علمی اور ثقافتی روابط کے سلسلے میں تاکید کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .